آواز کے زریعے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی ایپلی کیشن کی تیاری
نیویارک: ماہرین کورونا وائرس کا آسان اور سستے طریقوں سے ٹیسٹ کرنے اور اس کا علاج ڈھونڈنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق کارنیج میلن یونیورسٹی کے ماہرین ایک ایسی ایپلی کیشن تیار کر رہے ہیں جو انسان کی آواز کا تجزیہ کرکے بتا دے گی کہ اس کے جسم میں کورونا وائرس ہے یا نہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت کی حامل ایپلی کیشن انسانی آوازوں کو سن کر پہچان کرے گی کہ کون سی آواز وائرس سے متاثرہ شخص کی ہے۔
یہ ایپلی کیشن لوگوں کے سانس کے پیٹرن اور آواز کے زیروبم کا تجزیہ کرے گی جو کورونا کے مریضوں میں مختلف ہوتے ہیں۔
ایپلی کیشن تاحال تیاری کے مراحل میں ہے اور فی الوقت اس کی ایف ڈی اے یا سی ڈی سی سے منظوری بھی نہیں لی گئی۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپ تیار ہونے کے بعد وہ اس کی منظوری کے لیے درخواست دیں گے۔
Comments are closed on this story.